اتوار، 31-مئی،2026
اتوار 1447/12/14هـ (31-05-2026م)

بھارتی آرمی چیف کا نیا عسکری تصور اندرونی معاشی و سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار

31 مئی, 2026 15:19

ماہرین اور خود بھارتی آرمی چیف کے بیانات سے واضح ہوا ہے کہ بھارت کا سندور 2.0 کا عسکری تصور سیکیورٹی ضرورت سے زیادہ داخلی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کی سیاسی کوشش ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات اور عسکری ماہرین کے تجزیوں نے نئی دہلی کے پاکستان مخالف بیانیے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ جدید میدانِ جنگ میں اب کچھ بھی چھپایا نہیں جا سکتا اور بھارتی فوج کو اس وقت عسکری تیاری، باہمی ہم آہنگی اور انفارمیشن آپریشنز میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مسلمانوں کو عید کی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، قربانی میں بھی رکاوٹیں

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سنگین داخلی کمزوریوں کے باوجود بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پیش کیا جانے والا سندور 2.0 کا تصور عسکری ضرورت سے زیادہ سیاسی تقاضوں کا عکاس دکھائی دیتا ہے۔

بھارت کی حکمران جماعت اور وہاں کا گودی میڈیا مل کر پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں، جس کا اصل مقصد عوامی توجہ کو بھارت میں جاری ریاستی دہشت گردی، داخلی سماجی دباؤ اور شدید معاشی بحران سے ہٹانا ہے۔

اس سلسلے کی تازہ کڑی جالندھر دھماکا ہے، جس میں پاکستان سے روابط کے نام پر گرفتاریوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں تاکہ داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اقوامِ متحدہ کے فورم پر بھی بھارت کا جھوٹا بیانیہ اور فوجی آپریشن جاری ہونے کا پروپیگنڈا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مودی حکومت اپنے سیاسی اور اسٹریٹجک مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اب اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کے لیے بیرونی خطرے کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔