متحدہ عرب امارات کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرانے کی مذمت

یو اے ای نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی اور وہاں اسرائیلی پرچم لہرانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی آبادکاروں کا زبردستی داخل ہونا اور وہاں پرچم لہرانا انتہائی اشتعال انگیز اور ناقابل قبول عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل امریکی انٹیلی جنس اور میڈیا کو اپنے اشاروں پر نچا رہا ہے، جو کینٹ
متحدہ عرب امارات نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جائے اور اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر عالمی اقدامات کیے جائیں۔
وزارت خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے والے اقدامات سے گریز کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق اور دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










