ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

نیتن یاہو کا بیروت پر دوبارہ بمباری کیلئے امریکہ سے گرین سگنل کا مطالبہ

01 جون, 2026 09:08

اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان میں جاری جنگ کا دائرہ کار بڑھا کر دارالحکومت بیروت پر دوبارہ حملوں کے لیے امریکہ سے گرین سگنل مانگ لیا ہے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی فوجی جارحیت کو مزید تیز کر دیا ہے اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی صدارت میں منعقدہ خصوصی سکیورٹی اجلاس میں کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ملکی سکیورٹی کونسل کے ساتھ بیروت کو دوبارہ نشانہ بنانے کے حوالے سے اختیارات پر بحث کی ہے۔

اس سلسلے میں نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے فون پر رابطہ کر کے لبنان میں کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے واشنگٹن کی منظوری اور گرین سگنل مانگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید سردی میں کپڑے اتروائے، پانی ڈالا اور گھٹنوں کے بل بٹھایا، اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی خاتون

اسرائیلی فوج نے شقیف کی بلندیوں پر واقع اسٹریٹجک قلعہ البوفور پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے نیتن یاہو نے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی افواج اب دریائے لیطانی پار کر کے لبنانی حدود میں مزید آگے بڑھ رہی ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اسرائیل کی اس حالیہ کشیدگی پر سخت تنقید کی ہے، جبکہ لبنانی وزیر اعظم نے اسرائیل پر اجتماعی سزا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان ایلا واویہ کے مطابق صور اور دیگر جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے اور جنگ بندی کے بعد سے اب تک حزب اللہ کے 900 ارکان مارے جا چکے ہیں۔

لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 412 افراد شہید ہو چکے ہیں اور موجودہ کشیدگی خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔