ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کا آٹو سیکٹر جدید ای وی ٹیکنالوجی کی طرف منتقل

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کا آٹو سیکٹر جدید الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی کی بدولت عالمی کمپنیوں کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ بن گیا ہے۔
پاکستان کے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری، جدت اور صنعتی ترقی کا ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل کے قیام کے بعد ملک کے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ، پالیسیوں کی بہتری اور صنعتی ترقی کے لیے انتہائی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 3 برسوں کے دوران ایس آئی ایف سی کی خصوصی سہولت کاری سے متعارف کرائی جانے والی الیکٹرک وہیکل یعنی ای وی پالیسی پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت اور ترقی کا سب سے اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔
کونسل کی بھرپور معاونت کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پاکستان کا آٹو سیکٹر دنیا کی بڑی کمپنیوں کے لیے ایک بہترین مارکیٹ بن کر ابھرا ہے۔
اس کاروبار دوست ماحول کی وجہ سے دنیا کے بڑے آٹو برانڈز نے پاکستان میں جدید گاڑیاں اور الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانا شروع کر دی ہے۔
اس وقت بی وائی ڈی، جی اے سی، چنگان، ڈینزا، اوموڈا اور جیکو جیسے بڑے عالمی برانڈز پاکستان میں اپنی موجودگی اور سرمایہ کاری کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سیفائر سوڈا ایش منصوبے میں اہم پیش رفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پانی کی فراہمی منظور
لکی موٹر کارپوریشن اور گوانگژو آٹوموبائل گروپ کے درمیان ہونے والی نئی شراکت داری اس شعبے پر عالمی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مدد سے اب پاکستان کا آٹو سیکٹر روایتی گاڑیوں کی تیاری سے نکل کر جدید اور ماحول دوست گاڑیوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
پاکستان کی آٹو انڈسٹری اس وقت سالانہ 5 لاکھ گاڑیاں بنانے کی پیداواری صلاحیت رکھتی ہے جو مقامی اور عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
کونسل کے تعاون سے نئی آٹو پالیسی اور گاڑیوں کی برآمدات کے ماڈل کے ذریعے پاکستان کو اب عالمی آٹو مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے یہ انڈسٹری ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










