جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

بیروت پر بمباری سے اسرائیل دنیا میں تنہا ہو جائے گا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون، سخت الفاظوں کا استعمال

02 جون, 2026 09:33

امریکی صدر نے نیتن یاہو پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو نیتن یاہو اس وقت جیل میں ہوتے، اس لیے وہ لبنان میں کشیدگی بند کریں۔

ایک امریکی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فون کال پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے انتہائی سخت الفاظوں کا استعمال کرتے ہوئے لبنان میں کشیدگی بڑھانے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تلخ گفتگو ایران کے بیروت پر بمباری کی صورت میں امریکہ سے مذاکرات ختم کرنے کی دھمکی دی کے تناظر میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر حملے نہ رکے تو امریکہ اور اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ابراہیم عزیزی

صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو واضح طور پر کہا کہ بیروت پر حملے کے منصوبوں سے اسرائیل دنیا بھر میں اکیلا ہو جائے گا اور سفارتی کوششیں تباہ ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر احسان فراموشی کا الزام لگاتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ اگر میں نہ ہوتا تو تم اب تک جیل میں ہوتے، میں تمہاری جان بچا رہا ہوں، اس وقت ہر کوئی تم سے اور اسرائیل سے نفرت کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری اور عام شہریوں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک حزب اللہ کمانڈر کو مارنے کیلئے پورے گھروں کو اڑانا حد سے آگے نکل جانا ہے۔ اس سخت ترین کال کے بعد اسرائیلی حکام نے بیروت پر حملے کا پلان فی الحال منسوخ کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔