نیتن یاہو اور حزب اللہ کو حملے روکنے پر راضی کر لیا، امریکی صدر

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد بیروت میں کوئی اسرائیلی فوج نہیں جائے گی اور حزب اللہ بھی فائرنگ روکنے پر راضی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی مفید اور کامیاب فون کال ہوئی ہے۔
اس گفتگو کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اسرائیل کی کوئی بھی فوج بیروت نہیں جائے گی اور جو فوجی دستے راستے میں تھے، انہیں بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان پر حملے نہ رکے تو امریکہ اور اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ابراہیم عزیزی
صدر ٹرمپ نے ایک اور بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعلیٰ نمائندوں کے ذریعے حزب اللہ کی قیادت سے بھی کامیاب بات چیت ہوئی ہے، جس کے بعد حزب اللہ اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ وہ تمام تر فائرنگ اور حملے روک دے گی تاکہ اسرائیل ان پر حملہ نہ کرے اور وہ اسرائیل پر حملہ نہ کریں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب نیتن یاہو نے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملے کا حکم دیا تھا، جس کی وجہ سے ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم ٹرمپ کی اس مداخلت کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












