ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

حزب اللہ نے اسرائیل کیخلاف حملے روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، لبنان

02 جون, 2026 10:13

لبنان نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے امریکی تجویز کے تحت اسرائیل کے ساتھ حملے روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جبکہ نیتن یاہو نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

امریکہ میں لبنانی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ باہمی حملے روکنے کی امریکی تجویز کو باقاعدہ تسلیم کر لیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیل بیروت کے جنوبی حصوں پر بمباری روک دے گا اور بدلے میں حزب اللہ اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے بند کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ پر طبی ماہرین نے سوالات اٹھا دیئے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے لیکن ساتھ ہی وارننگ دی ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں اور شہریوں کو دوبارہ نشانہ بنایا تو بیروت پر حملے دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔

یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوا، جنہوں نے نیتن یاہو اور حزب اللہ کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی۔

اس دوران کچھ مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں، جہاں حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرون حملے کیے جبکہ اسرائیل نے میزائل مارے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔