ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

عراق میں فوجی تربیتی مشق کے دوران امریکی اور برطانوی فوجی ہلاک

02 جون, 2026 10:17

عراق کے کرد علاقے میں ایک فوجی تربیتی مشق کے دوران ایک امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

عراق کے شمالی نیم خودمختار کرد علاقے میں واقع اربیل کے ایک ہوائی اڈے پر فوجی تربیتی مشق کے دوران حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک امریکی اور ایک  برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی اور برطانوی فوجی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ہلاکتوں کی مزید وجوہات اور تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی

امریکی فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت اس وقت تک ظاہر نہیں کی جائے گی، جب تک ان کے خاندان کو مطلع کیے ہوئے 24 گھنٹے مکمل نہ ہو جائیں۔

دوسری طرف برطانوی وزارت دفاع نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک برطانوی فوجی کے لواحقین کو بتا دیا گیا ہے اور انہوں نے مزید تفصیلات جاری کرنے سے پہلے رازداری کا وقت مانگا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کے بعد عراق سے اپنی فوج کم کر رہا ہے لیکن کردوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کیلئے اربیل میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، جہاں حال ہی میں ایک بڑے قونصل خانے کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔