امریکہ سے مذاکرات کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ اور مذاکرات اب بھی جاری ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کی منتقلی کا سلسلہ تاحال کھلا ہے اور اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
انہوں نے زور دیا کہ جب تک مذاکرات کسی واضح نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے، تب تک کوئی بھی رائے قائم کرنا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے مفاہمتی مسودے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کی شق شامل
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اس وقت میڈیا اور عوامی حلقوں میں جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے، وہ محض افواہیں اور قیاس آرائیاں ہیں، اس لیے ان باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک مجوزہ معاہدے کے مسودے میں ترامیم کا تبادلہ کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کسی حتمی متن یا مکمل فریم ورک پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بات چیت اب بھی تبصروں اور ترمیمی جائزوں کے مرحلے میں ہے اور چند اہم اختلافی نکات پر اب بھی بحث جاری ہے جنہیں حل کیا جانا باقی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












