اتوار، 31-مئی،2026
اتوار 1447/12/14هـ (31-05-2026م)

امریکہ کے مفاہمتی مسودے میں ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کی شق شامل

31 مئی, 2026 14:20

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے غیر سرکاری مسودے میں منجمد 12 ارب ڈالر کے ایرانی اثاثوں کی 60 دن کے اندر واپسی کی شق شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان زیرِ بحث مفاہمتی یادداشت کے غیر سرکاری مسودے میں ایک اہم شق شامل کی گئی ہے۔

اس شق کے مطابق بیرونِ ملک منجمد 12 ارب ڈالر کے ایرانی اثاثے 60 دن کے اندر جاری کر دیئے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت امریکہ ایران کو ان اثاثوں تک مکمل رسائی فراہم کرے گا اور ایران یہ رقم اپنے ملک یا اپنی پسند کے کسی بھی ملک میں بغیر کسی پابندی کے استعمال کرنے کا مجاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی امریکی بحری ناکہ بندی کو ناکام بنانے کی نئی انرجی حکمت عملی

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فی الحال کسی قسم کے مالی تبادلے نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق تہران مجموعی طور پر 24 ارب ڈالر کی رقم کی فوری بحالی کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی کل مالیت 100 سے 123 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

اس مسودے میں آبنائے ہرمز کے پروٹوکول کا بھی ذکر ہے، جس کے تحت اسٹریٹجک بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کی نوعیت طے کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا اور وہ خطرناک جہازوں کا راستہ روک سکے گا، جبکہ واشنگٹن اس بحری کنٹرول کی مسلسل مخالفت کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔