جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

ایران کے ساتھ ایک ہفتے میں معاہدہ ممکن ہے، آبنائے ہرمز کھل جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

02 جون, 2026 10:28

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران کے ساتھ سیز فائر میں توسیع کا معاہدہ اگلے ایک ہفتے میں ممکن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ اگلے ایک ہفتے کے دوران طے پا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کا آپشن اب بھی موجود ہے، لیکن معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے انہیں کچھ مزید نکات پر بات چیت مکمل کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بحال ہوگئے، امریکی حکام

جنوبی لبنان میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کی صورتحال کے باعث کچھ گڑبڑ ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اسے بہت جلدی سنبھال لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بڑے حملے سے روک دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ممکنہ امن معاہدہ کسی بھی فوجی فتح سے کہیں زیادہ بڑا ہو سکتا ہے، تاہم وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ یہ کوئی سادہ کام نہیں ہے بلکہ ایک پیچیدہ عمل ہے، لیکن وہ وہ سب کچھ حاصل کر رہے ہیں جس کی ضرورت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔