امریکی فوج نے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی حملوں کا دعویٰ مسترد کر دیا

سینٹکام نے ایران کے ان دعوؤں کو سراسر جھوٹا اور مسترد قرار دیا ہے کہ انہوں نے بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر یا کسی امریکی فضائی اڈے کو نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ایرانی فورسز نے بحرین میں موجود امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر اور خطے میں قائم ایک امریکی فضائی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
امریکی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی میزائل اور ڈرونز اپنے اہداف تک پہنچنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کا قشم جزیرے پر حملے اور ایرانی میزائل گرانے کا دعویٰ
سینٹکام کے مطابق امریکی افواج پر کیے گئے تمام ایرانی حملے بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں اور ان میں رتی برابر بھی سچائی نہیں ہے۔
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فورسز انتہائی چوکنا اور الرٹ ہیں اور ایران کی طرف سے بغیر کسی وجہ کے کی جانے والی کسی بھی جارحیت کا دفاع کرنے اور اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر لمحہ پوری طرح تیار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








