جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

امریکی فوج کا قشم جزیرے پر حملے اور ایرانی میزائل گرانے کا دعویٰ

03 جون, 2026 09:32

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے قشم جزیرے پر اپنے دفاع میں حملے کیے ہیں اور ایران کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے قشم جزیرے پر اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق انہوں نے ایران کی طرف سے داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی، بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملے

امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایران نے اپنے علاقائی پڑوسیوں کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے جو اپنے مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے میں پوری طرح ناکام رہے۔

امریکی فوج کے مطابق کویت کی طرف فائر کیے گئے 2 ایرانی میزائل راستے میں ہی گر کر تباہ ہو گئے جبکہ بحرین کی طرف داغے گئے 3 میزائلوں کو امریکی اور بحرینی فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر فضا میں ہی مار گرایا۔

اس حملے کے دوران کویت اور بحرین میں جنگی خطرے کے سائرن بھی بج اٹھے۔ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بھی قشم شہر میں دھماکوں کی تصدیق کی تھی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔