جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافی کے چبتے ہوئے سوال پر آپے سے باہر ہو گئے

03 جون, 2026 13:26

امریکی صدر پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے تیکھے سوالات پر شدید غصے میں آ گئے اور انہوں نے صحافی کو سخت الفاظ کا نشانہ بناتے ہوئے مائیک بند کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی سیاست میں ایک بار پھر میڈیا اور صدر کے درمیان کھلی جنگ کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔ ایک حالیہ تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایک صحافی کے درمیان شدید تکرار اور تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ مکمل طور پر اپنا آپا کھو بیٹھے اور انہوں نے صحافی پر سخت لفظی حملہ کر دیا۔

صحافی نے جب ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ان کی پالیسیوں پر براہ راست اور تنقیدی سوالات رکھنے کی کوشش کی تو ڈونلڈ ٹرمپ شدید غصے میں آ گئے اور انہوں نے صحافی پر چلاتے ہوئے کہا کہ تم عوام کے دشمن ہو۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں شدید ترین معاشی کساد بازاری کا خدشہ، ایران جنگ کے اثرات پر موڈیز کی ٹرمپ کو وراننگ

انہوں نے انتظامیہ کو فوری حکم دیا کہ اس صحافی کا مائیکروفون فوراً بند کر دیا جائے کیونکہ یہ ایک انتہائی بدتمیز اور خوفناک شخص ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل سی این این کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو اپنے اس صحافی کے برتاؤ پر شرم آنی چاہیے۔

اس شدید جھگڑے سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اوپر ہونے والی کسی بھی تنقید کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے پرانے مؤقف کو دہرایا کہ میڈیا کے لوگ عوام کے دشمن ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔