جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

لبنان میں جنگ بندی حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے، اسرائیلی سفیر

04 جون, 2026 10:07

واشنگٹن میں متعین اسرائیلی سفیر یشیل لیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی مکمل طور پر حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی سے متعلق جاری کردہ بیان کے بعد، واشنگٹن میں اسرائیل کے سفیر یشیل لیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایک ساتھ ہونا ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی سفیر نے امریکی ثالثی میں ہونے والی ان گفتگو کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اور اہم قدم قرار دیا، لیکن ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ پورا معاہدہ حزب اللہ کے وجود کے خاتمے پر منحصر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی مکمل طور پر اسرائیل کی طرف فائرنگ کی مکمل بندش اور حزب اللہ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی شرط سے مشروط ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔