اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود لبنان کے جنوب پر شدید حملے، 8 شہری شہید

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی جارحیت مسلسل جاری ہے، لبنان میں اسرائیلی افواج کی تازہ بمباری اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 8 لبنانی شہری شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شدید حملے کیے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج نے مغربی بقاع کے علاقے سحمر اور جنوب میں واقع عرب الجل کے رہائشی علاقوں پر کیے گئے فضائی حملوں میں 8 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے نے دیر الزہرانی، قلیعہ، کافرا، تولین، زراریہ، عین قانا، تول اور نبطیہ شہر سمیت متعدد قصبوں کو نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ سجود، کفر رمان، صریفہ، صفد البطیخ، برعشیت اور عرمتی کے علاقوں پر اسرائیلی توپ خانے نے شدید گولہ باری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے صور شہر میں جبل عامل اسپتال کے قریب جل البحر کے علاقے پر بھی بم باری کی۔ مغربی بقاع میں سحمر اور قلیعہ کے قصبوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدہ مسترد کردیا
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نبطیہ، صور اور مغربی بقاع کے علاقوں میں مختلف قصبوں اور رابطہ سڑکوں کو مسلسل نشانہ بناتی رہیں۔
نبطیہ کے علاقے میں دیر الزہرانی اور شوکین پر فضائی حملہ کیا گیا، جبکہ صور کے ضلع میں منصوری نامی قصبے کو نشانہ بنایا گیا۔ نبطیہ کی نمیریہ سڑک پر ایک اسرائیلی ڈرون نے ایک چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ نبطیہ سے کفر رمان جانے والی سڑک اور کفر تبنیت قصبے کے ایک چوک پر بھی الگ سے ڈرون حملے کیے گئے۔
صور کے علاقے میں شحور قصبے پر حملوں کے ساتھ ساتھ ہنیہ اور منصوری پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے معروب قصبے پر بھی حملہ کیا، جس میں متعدد لوگ زخمی ہوئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












