بیروت پر حملہ ہوا تو اسرائیل کا شمالی حصہ جہنم بنا دیں گے، محسن رضائی

محسن رضائی نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر بیروت کے جنوبی مضافات پر حملہ کیا تو ایران کے الرٹ میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کو جہنم بنا دیں گے۔
ایران کی مصلحتی کونسل کے اہم رکن میجر جنرل محسن رضائی نے اسرائیلی انتظامیہ کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو ایران کسی بھی قسم کی جنگ کے لیے مکمل تیار ہے، میزائل فورسز ہائی الرٹ ہیں۔
ایرانی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ بیروت کی طرف اسرائیلی فوج کا کوئی بھی قدم ایک ہولناک جوابی کارروائی کا سبب بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے صدر کے اہم ترین مشیر موساد کے کارندے نکلے، ایرانی میڈیا
انہوں نے کہا کہ دشمن کے لیے بیروت کے مضافات کی طرف صرف ایک قدم بڑھانا ہی کافی ہوگا کہ ہم مقبوضہ علاقوں کے پورے شمالی حصے کو جہنم کے گڑھے میں تبدیل کر دیں، اور ایران کی میزائل فورسز اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار کھڑی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام میزائل تیار ہیں اور ہماری انگلی اب بھی ٹریگر پر موجود ہے، اس لیے اسرائیلی فوج کے لیے بہتری اسی میں ہے کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے لبنان سے پیچھے ہٹ جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












