ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مضبوط ایران کا خوفناک خواب اب مغرب کیلئے سچ ثابت ہورہا ہے، مشیر سپریم لیڈر ایران

06 جون, 2026 16:05

مشیر ایرانی سپریم لیڈر برائے خارجہ امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ مضبوط ایران کا خوفناک خواب اب مغرب کیلئے سچ ثابت ہورہا ہے۔

 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجبتیٰ خامنہ ای کے مشیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ ایران کے مضبوط اور بااثر ملک بننے سے متعلق مغربی دنیا کا دیرینہ خدشہ اب حقیقت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ایران نہ صرف اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی حالات مشرق وسطیٰ کے سیاسی اور تزویراتی نقشے کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ ایران مختلف چیلنجز کے باوجود پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے اور خطے میں اس کا کردار مزید اہم ہوتا جا رہا ہے۔

 

 

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز میں معمول کی صورتحال بحال کرنے کے لیے عارضی نوعیت کے معاہدوں کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ بعض قوتیں خطے میں فوری سمجھوتوں اور عارضی سیاسی حل کی امید لگائے بیٹھی ہیں، لیکن ایسا سوچنا ایک بڑی تزویراتی غلطی ثابت ہو سکتا ہے۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ خطے میں طاقت کے نئے توازن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مزاحمتی قوتوں کو کمزور کر کے پائیدار علاقائی نظام قائم نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

مشیر ایرانی سپریم لیڈر برائے خارجہ امور نے کہا کہ سفارتی معاملات میں غیر حقیقی توقعات اور خوش فہمیاں اکثر مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔ دیرپا امن صرف طاقت کے متوازن نظام اور حقیقت پسندانہ پالیسیوں کے ذریعے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ محض دعوؤں اور بیانات سے خطے میں استحکام پیدا نہیں ہو سکتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔