امریکہ وعدہ شکنی سے باز رہے، ورنہ جو بوئے گا، وہی کاٹے گا، ایرانی اسپیکر

باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور مفاہمتی یادداشت کے معاملے پر وعدہ شکنی سے باز رہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکہ کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ایران کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے کے تحت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کا فاتح ہے، عبوری معاہدے پر عمل نہ ہوا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے واضح کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ کیلئے اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کرنا لازمی ہوگا اور اس معاملے میں ایران کی جانب سے کوئی بھی اگر مگر، عذر یا بہانہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
باقر قالیباف نے امریکہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ معاہدے کو بچانے کیلئے امریکہ کے پاس وعدے پورے کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، اور امریکی قیادت کو یاد رکھنا چاہیے کہ جو بوؤ گے وہی کاٹو گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










