بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

اپنا گھر بنانا اب بہت آسان ہوگیا! بڑی خبر آگئی

15 جون, 2026 12:28

وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تعمیراتی شعبے سے متعلق ایک اہم ریلیف پیکج سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سیمنٹ، سریا، اینٹیں اور دیگر تعمیراتی مواد مہنگا ہونے کے باعث عام شہری کے لیے گھر بنانا مشکل ہو گیا تھا۔ بہت سے افراد نے اسے ایک خواب قرار دینا شروع کر دیا تھا۔

نئے بجٹ میں حکومت نے تعمیراتی لاگت کم کرنے کے لیے ٹیکس شرحوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق ہول سیل سطح پر بلڈنگ میٹریل پر سیلز ٹیکس کو 2.5 فیصد سے کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح ریٹیل سطح پر بھی بلڈنگ میٹریل پر سیلز ٹیکس میں کمی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے بعد یہ شرح بھی 2.5 فیصد سے کم ہو کر 1.25 فیصد ہو جائے گی۔ اس فیصلے سے تعمیراتی مواد کی مجموعی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو یکم جولائی 2026 سے تعمیراتی سامان سستا ہو سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف نئے گھر بنانے والوں کو فائدہ ہوگا بلکہ پہلے سے جاری تعمیراتی منصوبوں پر بھی لاگت کا دباؤ کم ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔