منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

وزیر خزانہ کا سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ

15 جون, 2026 15:43

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مرحلہ وار خاتمے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی سمت واضح ہے اور مقصد سپر ٹیکس کو ختم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اس ٹیکس کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے تجویز دی کہ سپر ٹیکس میں استثنا کی حد 50 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب روپے کی جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر یہ حد ایک ارب روپے کی جاتی ہے تو اس کے بدلے میں تقریباً 250 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے ہوں گے۔

وزیر خزانہ کے بیان کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ مالی پالیسیوں میں کاروباری طبقے کو مزید ریلیف دینے کے لیے ٹیکس ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔