منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

بھارت میں مسلم خواتین کے خلاف اے آئی ٹیکنالوجی کو نفرت اور کردار کشی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف

15 جون, 2026 16:39

بھارت میں مسلم خواتین کے خلاف مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے متعلق عالمی میڈیا رپورٹس میں سنگین خدشات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اے آئی کے ذریعے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور کردار کشی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

الجزیرہ سمیت مختلف بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسے ڈیجیٹل مواد کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ پھیل رہا ہے اور آن لائن ہراسانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بعض جعلی اور غیر اخلاقی نوعیت کی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد مسلم خواتین کو بدنام کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس رجحان سے نہ صرف آن لائن نفرت انگیزی کو فروغ مل رہا ہے بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خواتین کی حفاظت بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے مواد کے خلاف قانونی اور ریگولیٹری نظام میں موجود کمزوریاں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔

ماہرین نے اس رجحان کو “ڈیجیٹل ہراسانی” اور “نفرت انگیز مہمات کی نئی شکل” قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔