جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

حماس نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سے مشروط کردیا

31 جولائی, 2026 10:32

حماس نے ثالثوں سے بات چیت کے بعد غیر مسلح ہونے کے پلان پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم انہوں نے شرط رکھی ہے کہ اسرائیل کے پیچھے ہٹنے تک یہ عمل مکمل نہیں ہوگا۔

حماس نے قطر، ترکیہ اور مصر کے ثالثوں سے تفصیلی بات چیت کے بعد بورڈ آف پیس کے تیار کردہ منصوبے کے تحت اپنے ہتھیار تحویل میں دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد غزہ کو غیر مسلح علاقہ بنانے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، جس کے تحت مخصوص علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ایک آزاد ادارے کی جانب سے تصدیق کے بعد اگلے مراحل کی طرف پیش قدمی ہوگی۔

منصوبے کے مطابق ایک عالمی استحکام فورس کی تشکیل کی جائے گی، جس کی سربراہی ایک امریکی جنرل کریں گے اور اس فورس کے لیے مختلف ملکوں سے 5 ہزار سے زائد اہلکار شامل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا بورڈ آف پیس کے تحت غزہ میں حماس کے ہتھیار ڈالنے اور اسرائیلی انخلا کے معاہدے کا اعلان

یہ فورس 3 بنیادی فرائض انجام دے گی، جن میں نئی فلسطینی پولیس کی تربیت کرنا، اسرائیلی انخلا کے وقت ان کے اور فلسطینیوں کے درمیان کافورسی حائل ہونا، اور غزہ میں موجود سرنگوں کے نظام کو ناکارہ بنانا شامل ہے۔ حکام کے مطابق غیر مسلح کرنے کا یہ پورا عمل 200 سے 300 دن کے اندر مکمل ہوگا۔

دوسری جانب حماس کے رہنما غازی حمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہتھیاروں کو تحویل میں دینے کا معاملہ تمام تر اسرائیلی انخلا اور غزہ کی دوبارہ تعمیر کی پیش رفت سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس کارروائی میں مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ تمام کام صرف قومی کمیٹی سرانجام دے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی غاصب افواج نے اپنے معاہدے پر عمل نہ کیا تو حماس بھی اس منصوبے کے کسی بھی اقدام پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہوگی۔

غازی حمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات انتہائی سخت اور مشکل تھے لیکن حماس نے فلسطینی عوام کے حقوق اور قومی مقاصد کے تحفظ کو ہر صورت برقرار رکھا ہے۔

حماس حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے متعلق ایک مکمل اور باضابطہ بیان بہت جلد جاری کیا جائے گا، جس میں تمام تفصیلی نکات عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔