امریکہ و ایران معاہدے میں لبنان کی شمولیت پر اسرائیل اور امریکہ میں شدید تناؤ

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے کے بعد اسرائیل اور واشنگٹن کے تعلقات میں شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، اسرائیل نے امریکہ پر ایرانی مطالبات کے سامنے جھکنے کا الزام لگایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا چینل آئی 24 نیوز کے مطابق، اسرائیل کی سب سے بڑی پریشانی اس معاہدے میں لبنان کا شامل ہونا ہے۔ ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ اس شق کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان واضح اختلافات سامنے آئے ہیں۔
اگرچہ اسرائیلی حکام اصرار کر رہے ہیں کہ وہ ابھی جنوبی لبنان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، لیکن مستقبل میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی آزادی پر بڑے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی معاہدے پر اسرائیل میں طوفان، نیتن یاہو پر شدید تنقید
اسرائیلی ذریعے نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ اوباما کے دور کے معاہدے کی طرح ناکام ہو جائے گا کیونکہ ایرانی اس پر عمل نہیں کریں گے اور ان کے جوہری پروگرام اور میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے مستقبل میں کارروائی صرف وقت کی بات ہے۔
دوسری طرف اخبار یدیعوت احرونوت نے تہران کے ساتھ امریکی مذاکرات کے طریقے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر اسرائیل کا بڑھتا ہوا انحصار خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی آزادی محدود ہو گئی ہے اور اس کی بڑی وجہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خراب تعلقات ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












