منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

ایران کو 300 ملین ڈالر کی ادائیگیوں کی رپورٹیں جھوٹی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

16 جون, 2026 09:36

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالر کی امریکی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹی خبریں قرار دے دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک مکمل بیان میں کہا ہے کہ ایران اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان خبروں کی شدید تردید کی، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکہ ایران کو 300 ملین ڈالر ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کی ایران جنگ پر سخت تنقید، کانگریس کو بریفنگ دینے کا مطالبہ

ٹرمپ نے اس کہانی کو جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ افواہ ڈیموکریٹس کی طرف سے پھیلائی گئی ہے، جنہیں انہوں نے بیوقوف قرار دیا۔

اس سے قبل بھی مختلف رپورٹوں میں ٹرمپ کی جانب سے ایران کو کی جانے والی مبینہ ادائیگیوں کو مسترد کرنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں، تاہم اب انہوں نے خود سامنے آ کر اس معاملے پر اپنا حتمی اور واضح مؤقف جاری کر کے تمام افواہوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔