منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

وفاقی حکومت کی قومی بجٹ عاشورہ سے قبل منظور کرانے کی حکمت عملی

16 جون, 2026 12:41

وفاقی حکومت نے قومی بجٹ عاشورہ محرم الحرام کی چھٹیوں سے قبل 24 جون تک قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث کے 40 گھنٹے پورے ہوتے ہی اس سلسلے کو سمیٹنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اب تک 27 گھنٹے سے زائد کی بحث مکمل ہو چکی ہے۔

اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی کٹوتی کی تحاریک کو صرف ایک دن کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد وزیر خزانہ کی طرف سے بحث سمیٹنے کے ساتھ فنانس بل اور سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا طویل مرحلہ صرف 2 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔

بھی پڑھیں : وفاقی بجٹ عوام دوست ہے، استحکام کیلئے میثاق معیشت کی پیشکش اب بھی برقرار ہے، عطاء تارڑ

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 24 جون سے قبل بجٹ پاس کرانا چاہتی ہے تاکہ 25 جون سے شروع ہونے والی محرم کی چھٹیوں سے پہلے کام مکمل کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پر بدھ تک شہر سے باہر جانے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں مسلسل حاضری بھی ارکان کی تعداد کو پورا رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے تمام اہم رہنما اپنی تجاویز دے چکے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔