اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے، ایران کے پاس میزائل نہ ہونا ناانصافی ہوگی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے شہر پیرس میں ایران کے ساتھ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایران کے میزائل پروگرام کے حق میں بیان دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک محل میں ایران کے ساتھ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ٹرمپ نے محل سے روانہ ہوتے ہوئے صحافیوں کو تصدیق کی کہ یہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے فرانس میں گروپ 7 کے سربراہی اجلاس کے دوران یہ باتیں کیں، جہاں امریکہ اور ایران کا یہ معاہدہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر خطے کے دوسرے ملکوں کے پاس بیلسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے پاس ان کا نہ ہونا ناانصافی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کردیئے، وزیر اعظم
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ دستخط شدہ معاہدے کی تصویر ایران کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق یہ کاپی ایران اور ثالث ملکوں کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں اور دونوں فریقین نے رسمی تقریب کے بجائے الیکٹرانک طریقے سے اس عمل کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ ڈیجیٹل طور پر دستخط کیا گیا ہے، اس لیے سوئٹزرلینڈ میں کوئی رسمی تقریب نہیں ہوگی تاہم مذاکراتی ٹیمیں جنیوا میں ہی رہیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ صدور کے دستخط سے اس معاہدے کی سیاسی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور اب مستقبل میں اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












