جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

امریکہ نے انڈوپیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل کردیا، بھارت کے لیئے بڑا سفارتی اور عسکری دھچکا

18 جون, 2026 10:43

امریکی محکمہ جنگ نے انڈوپیسیفک کمانڈ سے انڈو کا لفظ ہٹا کر پرانا نام یو ایس پیسیفک کمانڈ بحال کر دیا، جسے بھارتی تجزیہ کار نے نئی دہلی کے لیے ایک بڑا سفارتی اور عسکری دھچکا قرار دیا ہے۔

یو ایس پیسیفک کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امریکی محکمہ جنگ نے انڈوپیسیفک کمانڈ سے انڈو کا لفظ ہٹا کر اس کا پرانا نام یو ایس پیسیفک کمانڈ بحال کر دیا ہے۔

یہ غیر معمولی پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ کے پاس اب جنوبی ایشیا میں بھارت کے لیے کوئی سیاسی اور جغرافیائی استعمال باقی نہیں رہا۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین سواہنی نے اس تبدیلی کو بھارت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فیصلے کے بعد جنوبی ایشیا میں چین اور پاکستان کا جغرافیائی، معاشی اور عسکری اثر و رسوخ مزید بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے محدود دفاعی بجٹ کے باوجود بھارت پر عسکری برتری ثابت کی، عالمی رپورٹ

معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد امریکہ کو یہ بخوبی اندازہ ہو چکا ہے کہ چین کے مقابلے میں بھارت کی عسکری حیثیت اور عملی استعداد اس کی توقعات پر پوری نہیں اتری۔

بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا بیڑا اٹھانے کی تشہیر کو امریکہ اور مغربی ممالک نے سچ مان لیا تھا، لیکن معرکہ حق نے اس کی اصل حیثیت واضح کر دی ہے۔

اس وقت بھارت کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ بھارت پر بھاری ٹیرف بھی عائد کر چکی ہے۔

امریکہ کے اس اقدام نے بھارت کے نام نہاد نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کے بیانیے کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔