جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ناقابلِ بھروسہ دشمن کو اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی اسپیکر

19 جون, 2026 09:07

ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ عالمی فریقین کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کی یادداشت ایک طویل اور مشکل راستے کا صرف آغاز ہے اور ایران اپنے سپریم لیڈر کے احکامات پر مکمل عمل کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ملک کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں ان کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے اگلے مرحلے کے لیے ایک واضح روڈ میپ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مستقبل کے مذاکرات کا مطلب دشمن کے سامنے جھکنا نہیں، ایرانی سپریم لیڈر

انہوں نے واضح کیا کہ اس یادداشت پر دستخط کے بعد ایران ایک ایسے ناقابلِ بھروسہ دشمن کے سامنے اپنے عوام اور مزاحمتی فرنٹ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک طویل اور کٹھن راستے کے پہلے مرحلے میں داخل ہوا ہے۔

قالیباف نے عزم ظاہر کیا کہ ایران دباؤ یا عدم تعمیل کے ذریعے دوسرے فریق کو اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے اس معاہدے پر عمل درآمد کی ضمانت صرف تحریری دستاویز نہیں بلکہ ملک کی سیاسی اور فوجی طاقت ہے، جو حالیہ علاقائی تنازعات میں ثابت ہو چکی ہے۔ ایران مذاکرات میں اپنی سرخ لکیروں کا دفاع جاری رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔