ایران سے تیل اور گیس کی خریداری میں ابھی کئی مسائل کا سامنا ہے، وزیرِ پٹرولیم

وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو ایران سے گیس اور تیل کی خریداری میں اب بھی کئی مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران سے گیس اور تیل لینے کے معاملے میں اب بھی کئی مصیبتوں کا سامنا کرنا باقی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایران سے حاصل ہونے والا خام تیل آسانی سے صاف نہیں ہوتا اور اس وقت پاکستان کی آئل ریفائنریاں اس ایرانی تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتیں، تاہم اب ان ریفائنریوں کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے معاہدے پر عمل کرنے تک امریکہ سے ایٹمی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، ایران
گیس پائپ لائن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ کیس اس وقت عالمی عدالت میں چل رہا ہے اور پاکستان کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ عدالت سے باہر ہی کوئی مفاہمت کر لی جائے، جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو ہر صورت کچھ نہ کچھ ہرجانہ دینا ہی پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے دور میں گیس کی جس قیمت پر معاہدہ ہوا تھا، وہ بہت زیادہ ہے، اس لیے ایران کو اس بات پر بھی منانا پڑے گا کہ وہ قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











