جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، گاڑی میں سوار 2 شہری شہید

25 جون, 2026 10:03

جنوبی لبنان میں کفر رمان کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر 2 شہریوں کو شہید کر دیا گیا ہے، جس پر حزب اللہ نے اسرائیل کو سخت وارننگ جاری کردی۔

لبنان میں جنگ بندی اور ایران امریکہ مفاہمت کی یادداشت کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے کفر رمان کے قریب ایک گاڑی پر ڈرون سے حملہ کیا۔

اس بزدلانہ حملے میں گاڑی میں سوار 2 شہری موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی قابض فوج نے نبطیہ الفوقا کے علاقے میں بھی گاڑیوں پر فائرنگ کی اور باراعشیت کے قصبے پر ڈرون سے گرینیڈ گرائے، تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک الیکشن میں فلسطین نواز امیدواروں نے اسرائیل نواز لابی کو ہرا دیا

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عین عرب قصبے میں بلڈوزر سمیت پیش قدمی کی اور مقامی لوگوں کو دھمکی دی کہ وہ شام 5 بجے سے پہلے اپنے گھر بار چھوڑ کر نکل جائیں ورنہ ان کے گھروں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

اس صورتحال پر حزب اللہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے والے نہتے شہریوں پر اسرائیلی فائرنگ اور ڈرون حملے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جس پر اسلامی مزاحمت خاموش نہیں رہے گی اور قابض فوج کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔