جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

نیویارک الیکشن میں فلسطین نواز امیدواروں نے اسرائیل نواز لابی کو ہرا دیا

25 جون, 2026 09:57

امریکہ میں ہونے والے حالیہ پرائمری انتخابات میں نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی کے حمایت یافتہ فلسطین نواز امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے اسرائیل نواز گروپوں کو عبرت ناک شکست دے دی۔

کولمبیا یونیورسٹی میں گزشتہ 2 سال سے غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو سخت پابندیوں اور کارروائیوں کا سامنا تھا، لیکن اب اسی علاقے کی نمائندگی امریکی کانگریس میں ایک ایسی سرگرم کارکن کریں گی، جنہوں نے خود ان مظاہروں کو منظم کیا تھا۔

ڈاریالیزا اویلا چوہالیار نے روایتی اسرائیل نواز رکن کانگریس ایڈریانو ایسپایلاٹ کو ہرا کر سیاسی میدان میں ایک بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران معاہدے نے لبنان اسرائیل امن مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا، اسرائیلی سفیر

وہ نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی قریبی ساتھی ہیں اور انہوں نے فلسطین میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف کھل کر مہم چلائی تھی۔

اس الیکشن میں زہران ممدانی کے حمایت یافتہ 2 دیگر امیدواروں بریڈ لینڈر اور کلیئر والڈیز نے بھی امریکی کانگریس کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جو نومبر کے عام انتخابات میں آسانی سے جیت جائیں گے۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر عبیر کاوس بھی نیویارک کی پہلی فلسطینی اسٹیٹ سینیٹر بننے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نواز لابی نے ان ترقی پسند امیدواروں کو ہرانے کے لیے کروڑوں ڈالرز پانی کی طرح بہائے، لیکن عوام نے ثابت کر دیا کہ فلسطین کی آزادی کی حمایت ہی اب کامیابی کا واحد راستہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔