اسرائیل کا دو ریاستی حل سے انکار ہی امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان

سلامتی میں پاکستانی سفیر نے مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ اور بالخصوص فلسطین کے سلگتے ہوئے مسئلے پر پاکستان کا بیانیہ پیش کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ غزہ میں فوری، مستقل اور مکمل جنگ بندی اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت اور ناگزیر امر بن چکی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور ان کی جبری بے دخلی کے تمام صیہونی اقدامات کو فور ی طور پر روکا جائے، اور ساتھ ہی اسرائیل کی تمام غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو بھی مکمل طور پر بند کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے ایک ملی میٹر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر جنگ
سفیر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دو ریاستی حل سے صاف انکار ہی دراصل خطے میں مستقل امن کی راہ میں سب سے بڑی اور بنیادی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ نام نہاد جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود غزہ میں اب تک 981 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور وہاں انسانی صورتحال انتہائی تباہ کن شکل اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی مالی رقوم کو روکنا وہاں کی حکمرانی کے نظام کو مفلوج کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں 4 ہزار 750 رہائشی یونٹس کی منظوری ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے، اسرائیلی آبادکاری اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









