بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

سندھ ریونیو بورڈ کا نیا ریکارڈ، مالی سال میں 370 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کر لیا

01 جولائی, 2026 15:14

سندھ ریونیو بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے دوران 370.064 ارب روپے کا ریکارڈ تاریخی ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے مالی سال 2025-26 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 370.064 ارب روپے کا اب تک کا سب سے بڑا ریونیو اکٹھا کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ وصولی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20.17 فیصد کا شاندار اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 344.602 ارب روپے جمع کیے گئے، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے 21.2 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا سرکاری جامعات کے طلبہ کے لیے 20 ہزار گوگل اسکالرشپس کا اعلان

اس کے علاوہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں 24.435 ارب روپے اکٹھے ہوئے جو کہ 10 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ پہلی بار متعارف کروائے گئے نئے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی بھی ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق صرف جون 2026 کے مہینے میں 45.08 ارب روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ ماہانہ ٹیکس جمع ہوا ہے، جو مئی 2026 کے مقابلے میں 28.3 فیصد زیادہ ہے۔

ایس آر بی حکام کا کہنا ہے کہ کم معاشی ترقی اور علاقائی تنازعات کے باوجود یہ مثالی کارکردگی حاصل کی گئی ہے اور وہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اگلے مالی سال 2026-27 میں مزید بہتری کے لیے بلکل پرعزم ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔