ہفتہ، 4-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/19هـ (04-07-2026م)

خیبر پختونخوا میں الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا، شہری اب موبائل پر لائسنس دکھا سکیں گے

04 جولائی, 2026 09:48

خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کو جدید اور آسان سرکاری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا ہے۔

یہ سہولت محکمہ ٹرانسپورٹ، خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) اور دَستک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد لائسنس کے نظام کو زیادہ محفوظ، تیز اور شفاف بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سرکاری خدمات آن لائن اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم کی جائیں تاکہ وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہو سکے۔

نئے نظام کے تحت شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہر وقت اپنے موبائل فون میں محفوظ رکھ سکیں گے۔ اس کے لیے علیحدہ سے فزیکل لائسنس ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر موبائل میں موجود الیکٹرانک لائسنس ہی پیش کیا جا سکے گا، جسے متعلقہ ادارے قانونی طور پر قبول کریں گے۔

الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس پولیس، سرکاری اداروں اور عدالتوں میں بھی مکمل طور پر قابل قبول ہوگا۔ اس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی جعل سازی یا غیر قانونی تبدیلی کو روکا جا سکے۔ لائسنس میں موجود محفوظ کیو آر کوڈ کے ذریعے چند سیکنڈ میں آن لائن تصدیق بھی کی جا سکے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔