گوادر میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، سرکاری اسلحہ چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار

گوادر میں دہشت گردوں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر حملہ کر کے سرکاری اسلحہ چھین لیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
گوادر سٹی کے علاقے ڈھور چوک پر امن و امان کے قیام کے لیے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملے کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی اور 2 عدد سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ بگٹی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹے اور دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
واقعے کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر گوادر بھر میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گوادر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔
پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا تمام سرکاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے سخت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ ان کے 2 مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے جاری تفتیش کے دوران اہم اور بڑے انکشافات متوقع ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












