سولر پینلز قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

Solar panel prices drop by thousands of rupees!!!
کراچی کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران سولر پلیٹس، لیتھیم بیٹریوں اور سولر انورٹرز کی قیمتیں ہزاروں روپے کم ہو گئی ہیں، جس کے بعد گھروں اور کاروباری مراکز کے لیے سولر سسٹم لگانے کے خواہش مند افراد کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیم بیٹریوں کی قیمت میں اوسطاً 20 ہزار روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مختلف کمپنیوں کے سولر انورٹرز 10 ہزار روپے تک سستے ہو گئے ہیں۔ اسی طرح سولر پلیٹس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور ہر پلیٹ تقریباً 3 ہزار روپے کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ سے پہلے مارکیٹ میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سولر مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ انہی خبروں کے باعث بعض ڈیلرز نے مصنوعی طور پر قیمتیں بڑھا دیں اور بڑی مقدار میں سولر پلیٹس، بیٹریاں اور انورٹرز ذخیرہ کر لیے تھے تاکہ بجٹ کے بعد زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔
تاہم بجٹ میں سولر سسٹمز پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہ ہونے کے بعد مارکیٹ کی صورتحال تبدیل ہو گئی۔ درآمدات میں اضافہ، وافر اسٹاک اور خریداروں کی نسبتاً کم طلب کے باعث قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی۔ رسد اور طلب میں توازن پیدا ہونے سے مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم ہونے لگی ہیں۔
اس وقت کراچی کی مارکیٹ میں 585، 645 اور 720 واٹ کی سولر پلیٹس تقریباً 45 روپے فی واٹ کے حساب سے فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ چند ہفتے پہلے یہی پلیٹس تقریباً 50 روپے فی واٹ میں دستیاب تھیں۔ اسی طرح 5 کلو واٹ صلاحیت کی لیتھیم بیٹری تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ 3 سے 5 کلو واٹ کے سولر انورٹرز کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار سے 3 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











