عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر 71.87 ڈالر پر آ گئی

اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں روزانہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت کم ہو کر 71.87 ڈالر پر آ گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی۔ یہ کمی تیل پیدا کرنے والے 7 ممالک اور ان کے اتحادیوں کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں روزانہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کے اعلان کے بعد آئی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور اسرائیل مزاحمتی بلاک کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے، ایرانی اسپیکر
ایران میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا یہ مسلسل 5 واں موقع ہے۔ اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر بینچ مارک مانے جانے والے برینٹ کروڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 71.87 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 0.22 فیصد گراوٹ کے ساتھ 68.64 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
تاہم، سمندری سیکیورٹی حکام کے مطابق، پچھلے چند دنوں میں تیل کے ٹینکرز کی آمدورفت میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا ہے۔ کچھ بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کے متبادل راستے استعمال کیے ہیں، جن میں ایرانی اور عمانی ساحلی پٹیاں اور آبنائے کا درمیانی حصہ شامل ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










