پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

انگلینڈ نے میکسیکو کو 3-2 سے ہرا کر فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

06 جولائی, 2026 11:50

عالمی کپ 2026 کے اعصاب شکن ناک آؤٹ مقابلے میں انگلینڈ نے 10 کھلاڑی رہ جانے کے باوجود میکسیکو کو اس کے ہوم گراؤنڈ ایسٹیکا اسٹیڈیم میں 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میکسیکو کے مشہور ایسٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا انوکھا ذائقہ چکھایا۔

میچ کا آغاز شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوا، لیکن اس کے باوجود 80 ہزار سے زائد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جنہوں نے زبردست شور مچا کر ہوم ٹیم کی حمایت کی۔

انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوچل کو بلندی پر واقع اس اسٹیڈیم میں میچ کے مشکل آغاز کا اندازہ تھا، لیکن انگلش کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کے اسٹار مڈفیلڈر جیوڈ بیلنگہم نے صرف 98 سیکنڈز کے اندر دو شاندار گول کر کے میکسیکو کو دباؤ میں لا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یہ میرا آخری ورلڈ کپ نہیں، کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے انکار

پہلا گول انہوں نے ساکا کے خوبصورت کراس پر ہیڈر کے ذریعے کیا، اور اس کے فوراً بعد ہینری کین کے پاس پر دوسرا گول داغ دیا۔

میکسیکو کی ٹیم نے واپسی کی کوشش کی اور جولین کوئنز نے ہاف ٹائم سے قبل ایک گول کر کے انگلینڈ کی برتری کم کر دی۔ اس دوران انگلینڈ کے بولر جورڈن پک فورڈ نے میکسیکو کے شاندار حملوں کو ناکام بنایا۔

میچ کا دوسرا ہاف مزید ڈرامائی ہو گیا۔ 54 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جیرل کوانسا کو وی اے آر کے فیصلے کے بعد ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم صرف 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔

تاہم، اس کے باوجود 60 ویں منٹ میں اینتھنی گورڈن کو باکس میں گرانے پر انگلینڈ کو پنالٹی ملی، جسے کپتان ہینری کین نے گول میں تبدیل کر کے اسکور 3-1 کر دیا۔

میچ کے آخری 20 منٹ میں میکسیکو کے جیمنیز نے پنالٹی پر گول کر کے اسکور 3-2 کیا اور میچ میں سنسنی پھیل گئی، لیکن انگلینڈ نے 11 منٹ کے اضافی وقت میں جاندار دفاع کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی اور اب کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔