آؤ، تمہارا انتظار ہے، ایک بھی سپاہی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایران کا ٹرمپ کی دھمکی پر جواب

ایران نے ٹرمپ کی جانب سے جزیرہ خارگ پر قبضے کی دھمکی کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فوج آئی تو ایک بھی سپاہی زندہ واپس نہیں جائے گا۔
ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فوج یہاں قبضہ کرنے آئی تو ایک بھی امریکی سپاہی زندہ واپس نہیں لوٹے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کے انتظامات کی ذمہ داری ایران کی ہے، ایرانی ترجمان
انہوں نے امریکی صدر کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آؤ، ہم تمہارا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور کوئی بھی امریکی یہاں سے بچ کر واپس نہیں جا سکے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی طاقت اور پابندیوں کی ظالمانہ پالیسی ایرانی عوام کو زیر کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجرم اور قاتل ٹرمپ سے اسی کی زبان میں بات کرنی چاہیے کیونکہ ٹرمپ صرف طاقت کی زبان ہی بہتر سمجھتا ہے اور اسے اسی انداز میں جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









