نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Another Blow for Consumers
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اضافہ مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونے والا یہ اضافہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین بھی اضافی نرخ ادا کریں گے۔
جولائی کے بجلی کے بلوں میں یہ رقم فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں شامل کی جائے گی، جس کے باعث گھریلو، تجارتی اور دیگر صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











