جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

لیونل میسی کا جادو چل گیا، ارجنٹائن انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گیا

16 جولائی, 2026 11:12

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، جہاں اب اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

اٹلانٹا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں 68 ہزار سے زائد شائقین فٹ بال موجود تھے۔ میچ کے دوسرے ہاف کے 10ویں منٹ میں انگلینڈ کے انتھونی گورڈن نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی، جس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ 1966 کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کے خلاف اسپین کی جیت پر میڈرڈ میں شاندار جشن، لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے

لیکن دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے ایک بار پھر ارجنٹائن کے لیے جادوئی کھیل پیش کیا اور 85ویں منٹ میں ان کے پاس پر اینزو فرنانڈیز نے شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

ابھی میچ اضافی وقت کی طرف بڑھ رہا تھا کہ کھیل کے 92ویں منٹ میں میسی کے بہترین کراس پر لاوٹیرو مارٹینز نے شاندار ہیڈر مار کر ارجنٹائن کو 1-2 سے فتح دلا دی اور انگلینڈ کا خواب خاک میں ملا دیا۔

اس تاریخی فتح کے بعد 39 سالہ لیونل میسی دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، جو اپنے کیریئر میں 3 بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اب دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اتوار کے روز نیو جرسی اسٹیڈیم میں اسپین کے خلاف ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسری پوزیشن کے پلے آف کے لیے فرانس سے ٹکرائے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔