فٹ بال سے بڑھ کر روایتی حریف کو ہرانے کا سکون، ارجنٹائن میں انگلینڈ کے خلاف فتح پر تاریخی جشن

ارجنٹائن کی انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار جیت کے بعد دارالحکومت بیونس آئرس کی سڑکیں دسیوں ہزار پرجوش شائقین کے جشن اور نعروں سے گونج اٹھیں۔
ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کی انگلینڈ پر 1-2 سے سنسنی خیز کامیابی کے بعد دارالحکومت بیونس آئرس کی سڑکوں پر لاکھوں شائقین کا سیلاب امڈ آیا ہے اور پورا ملک جشن کے ماحول میں ڈوب گیا۔
بارش کے باوجود ہزاروں نوجوانوں نے شرٹس اتار کر اپنے جسموں پر نیلے اور سفید قومی رنگ کے پینٹ کر رکھے تھے اور وہ سڑکوں پر ناچ رہے تھے، جبکہ بہت سے لوگ فرط جذبات سے رو پڑے۔
یہ بھی پڑھیں : لیونل میسی کا جادو چل گیا، ارجنٹائن انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گیا
ارجنٹائن کے شائقین کے لیے یہ فتح صرف فٹ بال میچ جیتنے سے زیادہ اپنے روایتی حریف اور دشمن ملک کو شکست دینے کی خوشی تھی، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان 1982 میں فالکلینڈ جزائر کے کنٹرول پر جنگ ہو چکی ہے، جس میں ارجنٹائن کے 649 فوجی مارے گئے تھے اور آج بھی وہاں کے عوام اس زخم کو نہیں بھولے۔
فتح کے بعد ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ پر ایک بڑا بینر بھی لہرایا، جس پر لکھا تھا کہ ’’فالکلینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں‘‘۔
ملک کے لبرل صدر جیویر مائلے نے بھی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت جذباتی طور پر ہمارے لیے انتہائی اہم اور ناقابل بیان ہے۔
سوشل میڈیا پر فیفا اور ریفریز کے خلاف ارجنٹائن کی حمایت کرنے کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ارجنٹائن کے عوام نے کہا کہ یہ جیت خالص محنت اور میسی کے عظیم کھیل کی بدولت ملی ہے، جس نے ایک بار پھر ڈیاگو میراڈونا کی یاد تازہ کر دی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












