شام میں فوجی اڈے پر حملہ، معتدد امریکی فوجی ہلاک، پامپور کے شہدا کا بدلہ لے لیا، ایرانی افواج

پاسدارانِ انقلاب نے شام کے علاقے التنف میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کر کے متعدد امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور فوجی سازوسامان تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کی فضائی اور خلائی فورس نے شام کے علاقے التنف میں قائم امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک بڑا حملہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائی آپریشن فتح 2 کے 11 ویں مرحلے کے تحت کی گئی، جس کا مقصد ایران کے شہر ایرانشہر کے علاقے پامپور میں ہلاک ہونے والے شہدا کے خون کا بدلہ لینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے عراق، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے
حملے کے دوران امریکی فورسز کا ایک اہم راڈار سسٹم اور خصوصی آپریشنز میں استعمال ہونے والے متعدد نجی ہیلی کاپٹرز مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے، جبکہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
انقلابی گارڈز نے اپنے بیان میں امریکی فوج کو بچوں کی قاتل فوج قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پامپور میں بہنے والے شہدا کے خون کا حساب برابر کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایران نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی فورسز کا کنٹرول برقرار ہے اور جب تک امریکہ کی جانب سے جرائم کا سلسلہ بند نہیں ہوتا، اس خطے سے تیل یا گیس کا ایک قطرہ بھی باہر برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












