وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، کراچی بندرگاہ اور کسٹمز نظام میں نمایاں بہتری

وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے اقدامات کے نتیجے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کسٹمز نظام اور کنٹینر ٹرمینلز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔
بحری شعبے میں اصلاحات کے تحت کراچی پورٹ پر بندرگاہی آپریشنز کو بہتر بنانے، کارگو کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات مکمل کیے گئے ہیں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ پر گرین چینل، فیس لیس جی ڈی کلیئرنس، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اور کسٹمز اصلاحات کے ذریعے کلیئرنس نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، جس سے درآمدی و برآمدی عمل میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کی استعداد میں اضافے اور جدید آلات کی تنصیب سے کنٹینر ہینڈلنگ کے نظام میں بہتری آئی ہے، جبکہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کی جدید کاری اور آپریشنل صلاحیت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارتِ بحری امور کے مطابق بحری شعبے کی ترقی کے لیے وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) سمیت مختلف ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن، پورٹ کمیونٹی سسٹم، جدید کارگو اسکینرز اور الیکٹرانک وی بریجز کے نفاذ سے کارگو کلیئرنس کے عمل کو مزید شفاف اور تیز بنایا گیا ہے۔
قومی ڈریجنگ پلان کے تحت بندرگاہوں کی ڈریجنگ کے اقدامات میں بھی تیزی لائی گئی ہے، جبکہ پورٹ قاسم کی ڈریجنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹینرز کی بروقت کلیئرنس، پورٹ ڈویل ٹائم میں کمی اور 24 گھنٹے آپریشنز کے باعث درآمدی و برآمدی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
بحری اصلاحات کے نتیجے میں بندرگاہوں کی استعداد میں اضافہ، تجارتی سہولتوں میں بہتری اور قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












