مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کو دھچکا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی منڈیوں سے انخلا تیز

مودی سرکار کی ناقص معاشی پالیسیوں اور کم شرح منافع کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی بانڈ مارکیٹ سے اربوں روپے نکال کر انخلا تیز کر دیا۔
مودی کی ناقص معاشی حکمت عملی سے مایوس ہو کر عالمی سرمایہ کاروں کا بھارت پر اعتماد ختم ہونے لگا ہے اور وہ بھارتی بانڈ مارکیٹ سے تیزی سے کنارہ کش ہو رہے ہیں۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار محفوظ اور بہتر منافع کے لیے بھارتی سرکاری بانڈز سے رقم نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں منتقل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن سندور پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا خود بھارتی فوجی افسر نے بے نقاب کر دیا
اگست سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار 987 کروڑ روپے کے بھارتی بانڈز فروخت کر چکے ہیں۔ بھارت میں شرح منافع کا فرق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کم کرکے بھارتی منڈی کی کشش گھٹا رہا ہے۔
بلومبرگ کی جانب سے بھارتی مقامی قرضوں کو عالمی منڈیوں کے اشارے میں شامل نہ کرنے سے بھی بھارتی سرمایہ کاری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
بھارتی صحافی ابھینو تریویدی کا کہنا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کم منافع، بلند مالیت، کمزور کرنسی اور زیادہ ٹیکس بھارتی منڈی میں سرمایہ کاری کا رجحان کم کر رہے ہیں۔
مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے بھارت کی مالی کمزوریاں دور کرنے کے بجائے عالمی سطح پر اس کی معاشی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










