آپریشن سندور پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا خود بھارتی فوجی افسر نے بے نقاب کر دیا

مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی گودی میڈیا کے من گھڑت اور گمراہ کن بیانیے کا بھانڈا خود بھارت کے سابق فوجی افسران نے پھوڑ دیا۔
آپریشن سندور کے دوران بھارتی گودی میڈیا حقائق کے منافی جھوٹے بیانیے اور فرضی کہانیوں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے میں مصروف رہا، جس کی حقیقت اب خود بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر میجر جنرل راجن کوچہر نے بے نقاب کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ماہرین نے مودی حکومت کے معاشی ترقی کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے
میجر جنرل راجن کوچہر کا کہنا ہے کہ مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران 90 فیصد بھارتی میڈیا چینلز حقائق سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہے تھے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کے پاس زمینی حقائق پر مبنی کوئی مصدقہ خبر نہیں تھی اور تمام چینلز خود ہی جھوٹی کہانیاں تراش رہے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












