جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

تباہ غزہ کے ملبے پر فلسطینیوں کا اسپین کی ورلڈ کپ جیت پر شاندار جشن

20 جولائی, 2026 11:05

غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے ارجنٹائن کے خلاف اسپین کی ورلڈ کپ جیت کا جشن منایا جبکہ اسپین میں ہسپانوی عوام نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف اسپین کی شاندار فتح کا جشن صرف اسپین تک محدود نہیں رہا بلکہ غزہ کی پٹی میں بھی سینکڑوں فلسطینیوں نے ہسپانوی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری 2 سال سے زائد کی تباہ کن جنگ اور ملبے کے ڈھیروں کے بیچ فلسطینی عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر اسپین کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی دوسری ورلڈ کپ ٹرافی کا استقبال کیا۔ فلسطینیوں کی جانب سے اسپین کی حمایت اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ اسپین نے ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپین کی ورلڈ کپ میں جیت کے بعد میڈرڈ کی سڑکیں جشن اور نعروں سے گونج اٹھیں

دوسری جانب، جب اسپین کے اندر ورلڈ کپ کی جیت کا جشن منایا جا رہا تھا تو ہسپانوی مداحوں نے فلسطین کو نہیں بھلایا۔

میڈرڈ اور دیگر شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہسپانوی عوام نے جشن کے دوران فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور ‘آزاد فلسطین’ کے حق میں شدید نعرے بازی کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اس سے پہلے اسپین کی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی لیمین یامال نے بھی بارسلونا کی جانب سے 2025-2026 کے سیزن میں مقامی لیگ جیتنے کے بعد فلسطین کا جھنڈا اٹھا کر جشن منایا تھا، جس پر فلسطینیوں نے ان کی بہت تعریف کی تھی، جبکہ اسرائیلیوں کی جانب سے ہسپانوی اسٹار پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔