اردن کے امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں میں تباہی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اردن میں واقع موفق السلتی ایئر بیس پر ہونے والے ایرانی بیلسٹک میزائل حملے نے ان پورٹیبل رہائشی یونٹس کو نشانہ بنایا، جہاں امریکی فوجی سو رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران کے خلاف مسلسل دسویں رات بھی فضائی حملے جاری، مختلف شہروں میں دھماکے
اس حملے کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک تیسرے فرد کی باقیات بھی ملی ہیں، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اس اڈے پر یہ تیسرا ایرانی میزائل حملہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق پہلے میزائل حملے کے وقت سائرن بجنے پر فوجی بنکرز کی طرف بھاگے اور میزائل نے بیس کے جِم کو نقصان پہنچایا، جس سے کچھ افراد زخمی ہوئے۔
چند گھنٹوں بعد دوسرے میزائل نے ایک خالی طیارہ ہینگر کو نشانہ بنایا۔ تاہم تیسرے حملے کے وقت جب سائرن بجے تو تمام اہلکار بنکرز تک نہیں پہنچ سکے اور میزائل سیدھا ان کی رہائشی بیرکوں پر جا گرا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












