جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ٹوماہاک کروز میزائل ہوا میں ہی تباہ کر دیا

24 جولائی, 2026 10:24

پاسداران انقلاب نے صوبہ کرمان کے شہر کہنوج پر فائر کیا گیا، امریکی ٹوماہاک کروز میزائل رہائشی علاقوں تک پہنچنے سے پہلے ہی ہوا میں تباہ کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ایئر ڈیفنس فورسز نے صوبہ کرمان کے شہر کہنوج کی فضائی حدود میں ایک امریکی ٹوماہاک کروز میزائل کو نشانہ بنا کر کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی ایران پر مسلسل 13ویں رات بھی شدید بمباری، اہواز میں 4 شہری شہید

پاسداران انقلاب کے مقامی کمانڈر کے مطابق امریکی میزائل کو رہائشی علاقوں یا حساس ملٹری سائٹس تک پہنچنے سے پہلے ہی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے راستے میں ہی انٹرسیپٹ کر کے ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں بھی رات بھر فضائی دفاعی سسٹمز کی فعال ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔